بلوچستان میں جلتا ٹرک آبادی سے دور لے جانے کا ایک اور کارنامہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں جلتے ٹرک کو چلا کر آبادی سے دور لاجانے اور قیمتی جانیں بچانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے . کوئٹہ کے مغربی بائی پاس بروری پر ایک ٹرک میں آگ لگ گئی، تاہم ڈرائیور کی ہمت نے سب کو حیران کر دیا .

ڈرائیور جلتے ٹرک کو چلا کر آبادی سے دور لے گیا . اس نے ٹرک کو ایک سروس اسٹیشن پہنچایا گیا، جہاں آگ کو کم کرنے میں مدد ملی . واقعے کی ویڈیو آج نیوز کو موصول ہوئی ہے . ٹرک میں لگی آگ نے جہاں آبادی والے علاقے میں شہریوں کو خوف میں مبتلا کیا وہیں ڈرائیور کی بہادری کی بھی لوگ تعریف کر رہے ہیں . واضح رہے اس سے قبل کوئٹہ میں جون 2022 میں ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا تھا جہاں فیصل بلوچ نامی ڈرائیور نے آتشزدگی کا شکار آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے گئے تھے . فیصل بلوچ کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کو بچانے پر قومی سطح پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے تمغہ شجاعت بھی دینے کا اعلان کیا گیا تھا . جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں سرکاری مہمان بھی بنایا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں