کوئٹہ، شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں بچوں کے دل کی سرجری اور علاج کاآغاز


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور NVCID کی مشترکہ کاوشوں سے بچوں کے دل علاج اور کامیاب intervention اور سرجری کاآغاز کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی ،سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ۔سی ایم ایچ ماہر معالجین اور بلوچستان کی سینئر ترین ڈاکٹر وائس پرنسپل CPSP عائشہ صدیقہ ، کالز آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے خصوصی شرکت کی۔ کیک کٹنگ کے اس موقع پے NICVD سے آئی ہوئی ٹیم سے ملاقات کے جس کی نمائندگی ڈاکٹر عبدالستار شیخ اور سْہیل بنگش اور ڈاکٹر امین خواجہ کر رہے تھے۔تقریب کے موقع شیخ زید ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوآفیسر بریگیڈیئر عمر افتخار کاہلوں نے صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی ، سکریٹری صحت صلاح محمد بلوچ کو ہسپتال کا دورہ کروایا اور آپریشن ہونے والی بچوں نے ملاقات کی اور اْن کی لواحقین سے بات کی۔ صوبائی وزیر صحت اور سکریٹری صحت نے شیخ زاید ہسپتال کی انتظامیہ اور NiCVD کے ڈاکٹرز کو خراج ع تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور NICVD کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے کے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن ہوا ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پسماندگی اور غربت کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جسکی وجہ سے مہنگا علاج کروانا یہاں کے لوگوں کے دسترس سے باہر تھا لیکن اب یہاں بھی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو چکی ہے جس کاتمام کریڈٹ دونوں صحت کے اداروں کو جاتا ہے۔شرکاء نے امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور NICVD مستقبل میں بھی اس معاہدے کو وسعت دینگے تاکہ امراض قلب پر قابو پایا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اورNICVD کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔.