آئی پی پیزبجلی پیداکرنے والے 90 پرائیویٹ اداروں سے معاہدہ قوم سے خیانت اور دھوکہ ہے،جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آئی پی پیزبجلی پیداکرنے والے 90پرائیویٹ اداروں سے معاہدہ قوم سے خیانت اور دھوکہ ہے فوری منسوخ ہوناچاہیے جماعت اسلامی عوامی بیداری پیداکرے گی اورایسے ظالموں کو بے نقاب کرے گی قوم کوبجلی لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے ددلدل میں مستقل پھنسادیاگیا ہے . کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران ،اشرافیہ ،مقتدر قوتیں قوم سے مخلص نہیں یہ سب لوٹ مارکرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے قوم کو دیوالیہ کر رہے ہیں .

جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھارہی ہے . انہوں نے کہاکہ صرف ایک ایساشعبہ جس نے 32سال میں پاکستان کو موت کے دھانے پر پہنچادیاوہ ہے آئی پی پیزیعنی بجلی پیداکرنے والے 90پرائیویٹ ادارے . ان معاہدوں کی قاتلانہ شرائط سے نے قوم کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ان میں ہمارے حکمران واشرافیہ مقتدر قوتیں شامل ہیں شریف وزرداری خاندان ،اسٹبلشمنٹ ،چین وقطراور پاکستان کے سرمایہ داروں نے یہ معاہدہ کرکے عوام کو بجلی سے محروم کرنے اورلوٹنے کے منصوبے ہیں جھوٹے اوردھوکے پر مبنی معاہدےکرکے قوم کو تباہ وبربادکیاگیا پچھلے 5سال میں 6ہزارارب دینے کے باوجودپاکستان ان لٹیرے کمپنیوں کے 2900ارب مقروض ہیں . ظلم وجبر کے اس ظالم نظام کے خلاف قوم اُٹھ کر جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے ساتھ دیں ملک وسائل سے مالامال مگر بدعنوانی کرنے والے ظالم ہمیں لوٹ رہے ہیں دبئی ،لندن سمیت بیرون ملک قومی دولت منتقل کرنے والوں کاکوئی احتساب نہیں کرتا سب لوٹ مار کرنے کیلئے آپس میں ملے ہوئے ہیں تازہ مثال دبئی لیکس کا ہے حکمرانوں ومقتدر قوتوں نے آدہ دوبئی خرید لیامگر اس حوالے سے حکمران مقتدر قوتیں احتساب کے ادارے سب کے سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس لیے کہ سب ان لوٹ مار میں ملوث ہیں . جب تک بے رحمانہ سب کا احتساب نہیں ہوگا قومی دولت لٹیروں سے برآمد نہیں کی جائیگی مخلص نیک نام ایماندار قیادت قوم کو میسر نہیں ہوگی اس وقت تک حقیقی تبدیلی اسلامی حکومت نہیں آئیگی . . .

متعلقہ خبریں