انہوں نے کہا کہ عام شاہراہوں اور فوڈ پوانٹس پر خواجہ سراں کی بہتات اور نوجوانوں کو دعوت گناہ اسلامی معاشرت پر کاری ضرب ہے . پورے شہر میں فحاشی اور عریانی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی غفلت ناقابل برداشت ہے . انہوں نے کہا اس سے قبل بھی جمعیتِ علما اسلام ضلع کوئٹہ نے انتظامیہ سے بارہا ملاقاتیں کرکے اس کی انسداد کے مطالبے کئے مگر بدقسمتی سے اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا . شہر میں فحاشی اور عریانی کے اڈے نسل نو کی تباہی کا سبب اور اسلامی معاشرت پر کاری ضرب ہے . انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام پبلک پوائنٹس اور ہوٹلوں سے فحاشی وعریانی کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ اطلاعات عبدالغنی شہزاد اور دیگر نے کہا ہے شہر میں فحاشی کا فروغ پولیس کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں . جناح روڈ، منان چوک ریگل چوک، قندھاری بازار اور ملحقہ گلیوں میں رات بھر فحاشی ،بے حیائی اور دعوت گناہ دینے کے لیے خوجہ سراں اور دیگر افراد کے ذریعے ہمارے اسلامی تشخص اور پشتون اور بلوچ معاشرت کے خلاف فحش مافیاز سرگرم عمل ہوتے ہیں انہوں نے سختی سے منتبہ کرتے ہوئے کہا اگر ہمارے شہر سے گند کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عوامی قوت کے ذریعے راست قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے .
متعلقہ خبریں