سانحہ واشک، ٹریفک حادثات پر مضحکہ خیز بیانات افسوسناک ہیں، بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس نے بسیمہ ٹریفک حادثے کے بعد اعلی سرکاری حکام، سیاسی جماعتوں اور دیگر طبقات کی جانب سے افسوسناک بیانات پر شدید حیرت اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ بیانات میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کے الزامات عائد کر کے روایتی بیانات دے کر خانہ پوری کی جاتی ہے۔ جبکہ اصل مسائل کی طرف کوئی نہیں جاتا۔انھوں نے کہا۔کہ ٹرانسپورٹرز بار بار اس امر کی نشاندہی کرتے رہے ہیں۔ کہ بلوچستان کے تمام روٹس پر سڑکیں تنگ اور چھوٹی ہیں۔ جن پر ٹریفک کا رش رہتا ہے۔ اس لیے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ٹرانسپورٹرز 15 سال سے یہی فریاد کر رہے ہیں۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ دوسرا تیز رفتاری کے الزامات باعث شرم ہیں۔ کسی بھی مسافر گاڑی کو چیونٹی کی چال پر نہیں چلایا جا سکتا۔ ڈرائیورز کو خود بھی اپنی زندگی پیاری ہوتی ہے۔ ان بیانات کے مطابق ڈرائیورز تیز گاڑی چلا کر خودکشی کرتے ہیں۔ جو کہ مضحکہ خیز ہے۔ ائندہ اس طرح کے بیانات اور الزامات سے گریز کیا جائے۔