مقامی ماہی گیروں نے زندہ بچ جانے والے 17تارکین وطن کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا
گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے کہا ہے کہ سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی کشتی کو مقامی ماہی گیروں نے دیکھا اور انہیں ریسکیو کیا، ماہی گیروں کے مطابق کشتی میں سوار20افراد میں سے بھوک اور پیاس کے باعث 3تارکین وطن جاں بحق ہو گئے، جنہیں ساتھیوں نے سمندر میں پھینک دیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماہی گیروں نے زندہ بچ جانے والے 17تارکین وطن کو قریبی ایرانی سرحد پر پہنچا اور انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق ریسکیو کرنے والے ماہی گیروں سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا، ماہی گیروں سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ تارکین وطن کی واپسی کے لیے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔