شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کے پاس ذاتی دولت کتنی ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے نامور اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معروف نوواردوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے مداح ان کی دولت کے بارے میں بھی متجسس رہتے ہیں۔
شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی نے سنہ 2023 میں ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں اپنا آغاز کیا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سہانا فلم انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام کما رہی ہیں۔
سہانا خان کی مجموعی دولت
شاہ رخ خان کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے جو 6,300 کروڑ روپے کی کثیر رقم کے مالک ہیں بہت سے لوگوں کے لیے سوہانا کی دولت کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا فطری ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ وہ بہت امیر ہیں۔
ان کے والد بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں اور سہانا نے بھی 24 سال کی کم عمر میں ایک معقول دولت کمائی ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس اور آن لائن دستیاب ڈیٹا کے مطابق سوہانا 20 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالک ہیں۔
آمدنی اور جائیداد کے ذرائع
سہانا کی آمدنی کا دارومدار ان کی پروجیکٹ فیس، نامور برانڈز کے لیے ماڈلنگ اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری پر ہے۔
انہوں نے پہلے ہی اپنے والد کی طرح ایک ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو بنانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے علی باغ کے گاؤں تھل میں تقریباً 13 کروڑ روپے میں ایک فارم ہاؤس خریدا اور فروری 2024 میں اسی گاؤں میں ساڑھے 9 کروڑ روپے کا ایک اور فارم ہاؤس خریدا۔
سہانا خان کی آنے والی فلم
پیشہ ورانہ محاذ پر سہانا خان اب اپنے اگلے بڑے بالی ووڈ پروجیکٹ ’کنگ‘ کی تیاری کر رہی ہیں، جس میں ان کے والد بھی ایک اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
اس فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہونے کی امید ہے اور توقع ہے کہ یہ سنہ 2025 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔