اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میچ پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں . ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں .
توقع ہے کہ امریکی حکام پاکستانی کرکٹرز اور شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے .
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکام نے بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے . ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے .
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے اور اس بارے میں مشاورت جاری ہے .