درِ فشاں سلیم گاڑی خرید کر نئی پریشانی میں مبتلا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو انٹرٹنمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خئی‘ کی اداکارہ درِ فشاں سلیم نے پے در پے کامیابیوں کے بعد اپنی گاڑی خرید لی، جس کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرکے اپنی کامیابی اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کی، جس میں انہیں ایک گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی انسٹااسٹوری سے بات کو مکمل طور پر سمجھنا مشکل ہے لیکن اس کی وضاحت ان کے مینجر روشان عثمان نے دی۔
روشان عثمان نے بھی درِ فشاں سلیم کی مختصر ویڈیو انسٹااسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ درِ فشاں نے گاڑی تو خرید لی، لیکن ابھی تک ڈرائیونگ نہیں سیکھی۔