لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتا ہے اور اس کا سربراہ امریکا میں بیٹھتا ہے .
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ تفتیش کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمان والی وڈیو کس نے اپ لوڈ کی .
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو ری ٹویٹ کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا .
ویڈیو کی انکوائری کرانے کے اعلان کے بعد رؤف حسن اسے دیکھنے سے بھی انکاری ہوگئے اور کہا کہ انہوں نے تو ابھی تک یہ وڈیو خود بھی نہیں دیکھی .