نیو گوادر ایئرپورٹ کو فعال کرنے کا معاملہ، افسران کو تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مختلف شعبوں کے افسران کو چین میں 3 ہفتے کی تربیت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق 25 افسران پر مشتمل ٹیم آئندہ ہفتے تربیت کے لئے چین روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس میں شعبہ اے ٹی سی، ایئرپورٹ سروسز، انجینئرنگ اور الیکٹرانک و دیگر افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے تربیت کے لئے افسران کی فہرست وزارت ہوا بازی کو بھیج دی۔ منظوری ملتے ہی ٹیم کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔