100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا
کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے 100 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے صارفین کو مفت بجلی دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ، بجٹ میں سولرانرجی کیلئےابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی۔
وزیر توانائی نے کہا بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اورمتوسط طبقے کو2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سےلیا جائے گا، سندھ میں 5لاکھ ایسےگھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں سولرپارک اورمنی گرڈاسٹیشن لگائیں گے۔