معاشی سرگرمیوں کی معطلی پشتون افغان وطن کی معاشی قتل عام کی مترادف عمل ہے،عوامی نیشنل پارٹی


چمن (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب باچاخان ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان کبھی بھی ملک کیلئے سیکورٹی رسک نہیں رہے ہیں بلکہ 1947سے لیکر فارم47 کے نتائج تک اسٹیبلشمنٹ اور مقتدرہ قوتیں ملک کی سالمیت کو پارہ پارہ کرنے آئین سے انحراف کے مرتکب ہوئے ہیں پشتون خوا طن پر مسلط دہشت گردی سے لیکر ڈیورنڈ لائن پر معاشی سرگرمیوں کی معطلی پشتون افغان وطن کی معاشی قتل عام کی مترادف عمل ہے بہرا گونگا ریاست اور فارم47کے بل بھوتے براجمان جعلی نمائندے کو غریب پرور محنت کش مظلوم اولس کی کوئی فکر نہیں جو گزشتہ 8مہینوں سے دھرنا اور 2مہینوں سے بین الاقوامی چمن کندہار شاہراہ بند کئے ہوئے ہیں
ریاست اور فام 47 کی حکومت چمن کو معاشی تنگ دستی کے زریعے بدآمنی کو فروغ دیکر چمن کو قبائیلی دشمنیوں اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہی ہیں جوکہ انتہائی خطرناک کھیل اور سازش ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ریاست فارم 47 کے زریعے چمن کے عوام پر مسلط کئے گئے جاسوس کے زریعے ایک منظم منصوبے کے تحت ہیلتھ ایجوکیشن امن و آمان کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں عوامی نیشنل پارٹی چمن دھرنا کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہیگی مرکزی صدر ایمل ولی خان کی دورہ کوئٹہ صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اے این پی اور پی ایس ایف کے تقاریب میں شرکت دوررس اثرات کا حامل رہیگا پارٹی ذمہ داران اور کارکن فعال ومنظم تنظیمی ربط کو بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد تیز تر کردیں اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل مرکزی کمیٹی ممبر ڈاکٹر صمد اچکزئی ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اچکزئی تحصیل صدور جنرل سیکرٹریز اور کثیر تعداد میں کارکن اور ذمہ داران موجود تھے ایک سوال کے جواب میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان نے کہا کہ فوج اپنے حلف سے انحراف کریگی تو اس کے کردار پر تو سوال بنتا ہے وہ حلفا کہتیہیں کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لیں گے
جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے ڈیورنڈ لائن پر معطل معاشی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ دراصل مقتدرہ کی پشتونوں افغانوں سے متعلق لانگ ٹرم پالیسی کا حصہ ہے جس کو ہم اپنی معاشی قتل سمجھتے ہیں جبکہ فارم 47 کے پیدوار اس پر چھپ سادھ لئے ہوئے ہیں جو ہماری اس دعوے کو حیقیت میں تقویت دیتا ہے کہ وہ حقیقی نمائندے نہیں اس سے پہلے باچاخان مرکز چمن میں ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تنظیمی فعالیت تنظیمی امور ضلع میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیل سے غور خوض ہوا اور متعد فیصلے کئے اجلاس میں مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان کی دورہ کوئٹہ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کی تیاریوں اور انتظامات بارے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو 9جون کو کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے استقبالیہ پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کر دم لیں۔