ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں


جوڑی کا ایک دوسرے پربغیر الزام لگائے خاموشی سے علحیدگی اختیار کرنےکا فیصلہ، دعوی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے ایک دوسرے کسیاتھ تعلقات ختم کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارت کی معروف ویب سائٹ “پنک والا’کی جانب سےدعوی کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ویب سائٹ کےمطابق جوڑی نےایک دوسرے پربغیر الزام لگائے خاموشی سے علحیدگی اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق دونوں ایک دوسرےکیساتھ کافی عرصےسےرومانوی تعلق میں رہ رہےتھے،دونوں کا ایک دوسرے کیساتھ بہت خاص رشتہ تھا۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں اس جوڑے کی شادی سے متعلق متعدد افواہوں نے جنم لیا تھا، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے تاحال بریک اپ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔