پشاور; حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر


ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد،آئی ایس پی آر
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق پشاور کے علاقےحسن خیل میں دہشتگردوں کی اطلاع پرگزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،جس میں 2 دہشتگرد ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق مارےگئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔