چین نے پاکستان سے دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی،مگر کیوں؟ جانیے

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین نے پاکستان سے دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دے دی. ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا کہ ماؤنٹ تائی چین کے5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے . ماؤنٹ تائی ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا .

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور ’ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم‘ ہے . ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چین کے پریمئر لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے . خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے، شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور پریمئر لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں