پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر سوال کا جواب دے، عرفان صدیقی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹویٹ اور دستاویزی فلم کے بارے میں متضاد بیانات دے رہی ہے۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی متضاد بیانات کے بجائے صرف سوال کا جواب دے دے۔اڈیالہ میں ملاقات کے چند منٹ بعد جیل کے پھاٹک پر عارف علوی کے ہمراہ عمر ایوب نے ایک تحریر ہاتھ میں لیے ہو بہو وہی کچھ کیوں کہا تھا جو ٹویٹ سے منسلک فلم میں کہا گیا ہے؟