آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی . اسلام آباد سے وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے .

زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے . بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے . وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں