بابر اعظم نے ریکارڈز کیلئےکھیلنے کے تاثر کوغلط قرار دیدیا
ڈیلاس(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اس لیے خراب ہوتی ہے کہ وہ اپنے ریکارڈز کیلئے کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم اچھا کھیلی، لوگوں نے ہمیں سراہا کہ فائٹ کرکے ہارے۔
انہوں نے کہا کہ سینئر پلیئر کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل صورتحال میں آگے بڑھ کر کھلیں۔اگر مجھ سے لوگوں کی توقعات ہیں تو میں اس کے لیے ڈبل محنت کروں۔