آٹے کا معیار اور سٹوریج ، اب مافیا کے خلاف پرچے درج ہوں گے
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک نے پنجاب بھر کی فلور ملز اور بازاروں میں آٹے کا معیار اور سٹوریج نظام چیک کرنے کیلئے تازہ کیمپئن لانچ کر دی۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز آٹے میں نمی کے تناسب اور کوالٹی کی سخت مانیٹرنگ کریں۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ آٹے میں ناقص اجزاء کی موجودگی پر وارننگ نہیں بلکہ ایکشن لیا جائے۔ وارننگ، جرمانے اور لائسنس معطلی بہت ہو گئے؛ اب مافیا کے خلاف پرچے درج ہوں گے۔ وزیر خوراک پنجاب نے ہدایت کی کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن کی رپورٹ جمع کروائیں اور تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز گندم کے ذخائر اور معیار بارے تازہ رپورٹ بھجوائیں۔ فلیگ سنٹرز، پی آر سنٹرز، بنی شیلز اور گوداموں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔
بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اعلیٰ معیار اور تحفظ پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ حکومتی احکامات کے مطابق گندم سے تیار کردہ اجناس کی کم کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائے۔