ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

ڈیلاس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے .

پاکستان کرکٹ ٹیم ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس پہنچی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ہو گا . واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا . پاکستان نے دورہ یورپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی . . .

متعلقہ خبریں