بلوچستان میں انصاف کی وکالت پر سمی دین کی ہمت قابل تعریف ہے، بلوچ وائس فار جسٹس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کے جارہی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سمی دین بلوچ کو بلوچستان میں انصاف کے لیے لڑنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے لئے ڈبلن آئرلینڈ میں ایک پر وقار تقریب کے دوران فرنٹ لائن ڈیفنڈرز ایوارڈ 2024 برائے ایشیا اور دی پیسیفک سے نوازا گیا۔ اس کی بہادری اور قیادت ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہایشیا اور پیسفک کے لیے فرنٹ لائن ڈیفنڈرز ایوارڈ 2024ءجیتنے پر سمی دین بلوچ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں بلوچستان میں انصاف کی وکالت کرنے کے لیے سمی کی غیر معمولی ہمت، طاقت اور لگن قابل تعریف ہے اور مظلوموں کے لئے باعث ہمت ہے آپ کا کام بہت سے لوگوں کے لیے امید اور لچک کی کرن ہے اور ہم انصاف اور انسانی حقوق کے لئے آپ کے مسلسل حصول میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔