سوراب میں نامعلوم افراد نے اسکول کی عمارت نذر آتش کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قلات ڈویژن کے ضلع سوراب میں نامعلوم افراد نے عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گرلز مڈل اسکول کے کچھ حصے جل گئے . حکام کے مطابق حملہ آور کلی دھمب تحصیل کے اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم کو آگ لگادی .

اسٹاف روم مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اسکول کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا . پولیس کے آنے سے قبل حملہ آور بھاگ گئے، جنہوں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر قابو پایا . پولیس کے مطابق اسکول میں رات کے اوقات میں کوئی گارڈ تعینات نہیں ہے، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں