بلوچستان

حب میں صفائی مہم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپنے کا منصوبہ


حب(قدرت روزنامہ)حب میں صفائی مہم کے نام پر لاکھوں روپے مبینہ ہڑپنے کا منصوبہ وزیراعلی بلوچستان کے نام سے شروع ہونے والا صفائی مہم محض اشتہارات تک محدود حب شہر پورا گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں حب کے شہری حلقوں کے مطابق حب شہر میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے شہر میں وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر صفائی مہم شروع کا دعوہ کیا ہے مگر شہر میں کہیں صفائی نظر نہیں آرہی ہے شہریوں کو خدشہ ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب جو خود نیب زدہ ہے کرپشن کے بادشاہ ہیں کہیں وزیر اعلی کے نام پر ہونے والے صفائی مہم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپنے کا مبینہ منصوبہ بنا رہے ہیں جس کی ایک مثال مقامی اخبارات کے اشتہارات ہیں شہریوں کا کہنا ہے حب شہر کو موصوف نے اشتہارات میں پیرس بنادیا ہے جبکہ حقیقت میں شہر پورا گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے جگہ جگہ سیوریج لائن کا گندہ پانی گلیوں محلوں میں جمع ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے حب کے شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے درخواست کی ہے کہ چیف آفیسر حب میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم کا جائزہ لیکر اسکو صاف و شفاف طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں