چمن دھرنے کے 8 ماہ، تجارتی مراکز سنسان، سرکاری دفاتر اور مرکزی شاہراہ بند

چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں پاک افغان بارڈر پر وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ لاگو ہونے کے بعد مختلف پارٹیز، تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے گزشتہ 7/8 ماہ سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، 25 دنوں سے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ درہ کوژک میں ہیوی ٹریفک کیلئے بند کر رکھی ہے، شہر میں تمام نجی اور سرکاری بینکوں سمیت پاسپورٹ آفس بند کر رکھے ہیں، چمن شہر میں تمام ملازمین تنخواہ لینے سے محروم ہیں، تمام تجارتی مراکز سنسان ہیں، پاک افغان بارڈر پر تجارت متاثر ہوگئی ہے . شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالا جائے .

دوسری جانب مظاہرین پاک افغان بارڈر پر شناختی کارڈ اور تذکرہ سے آمدو رفت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں