مسافروں کے لیے خوشخبری، عید الاضحی پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلویز (پی آر) نے عید الاضحیٰ پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر پہلی ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد اور لالہ موسیٰ کے علاقوں سے گزرے گی۔
دوسری خصوصی ٹرین صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی جس کا روٹ ملتان، ساہیوال اور لاہور ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 9 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جس کا روڈ ملتان، ساہیوال کے راستے کراچی سے لاہور ہو گا۔