ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی آزاد ڈائریکٹر تعینات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی بحیثیت آزاد ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
سابق نگراں وزیر خزانہ 3 سال کے لیے اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی آزاد ڈائریکٹر مقرر کی گئی ہیں۔
روہیل محمد اور عدنان اسد کا بھی 3 سال کے لیے اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں بطور آزاد ڈائریکٹر تقرر ہوگیا۔

تینوں نام منظوری کے لیے اسٹاک ایکسچینج نے ایس ای سی پی کو بھیجے تھے۔
اسٹاک ایکسچینج کے نئے بورڈ نے 26 اپریل کو پہلے اجلاس میں نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔