عازمین حج کو صحت اور ادویات سے متعلق نئی ہدایات جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کے آگاہی سینٹر نے عازمین کرام کو ادویات کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے استعمال کی ادویات دوسروں کی ادویات سے الگ رکھیں اور اپنی صحت سے متعلق ڈاکٹر کو آگاہ کریں۔
جمعہ کو سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے آگاہی سینٹر سے جاری ہدایات میں عازمین حج کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی ادویات کو مخصوص جگہ پر رکھیں اور انہیں دوسروں کی ادویات سے الگ رکھیں۔
ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عازمین کرام اپنی صحت کی حالت کے بارے میں ڈاکٹر یا سفر کے انچارج کو ضروری طور پر آگاہ کریں۔ ساتھ ہی عازمین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی طبی رپورٹ کی ایک کاپی بھی ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درست فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔