دھماکے میں تمام مسافر محفوظ رہے، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا . پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی تھی، وارننگ کے بعد پرواز کو رخ تبدیل کرکے ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا . پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے، پرواز کو ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے .
پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے باعث طیارے کو جدہ کے بجائے ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں