راولپنڈی؛ جنازے میں جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے شاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 9 افراد کو لوٹ لیا .

ملزمان 5لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہیں پہنچ سکی .
تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ شخص سید نوید شاہ نے بتایا کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ نماز جنازہ ادا کرنے جارہا تھا کہ شاہ پور قبرستان کے قریب 4 مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا . ملزمان نے نماز جنازہ کے لیے جانے والے 9 افراد سے 5 لاکھ روپے مالیت کے کوبائل فونز، ایک موٹرسائیکل، 4 ہزار روپے سے زائد نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اور دیگر سامان لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے .
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی . واردات سے متاثرہ افراد کے بیانات لیے جارہے ہیں تاکہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جاسکے .

. .

متعلقہ خبریں