ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے جنسی ہراساں کیا ، اداکارہ ممیا شاجفر


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ممیا شاہ جفر کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا . ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ ممیا شاجفر کا کہنا تھا کہ شوبز کیرئیر کے آغاز میں ہی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا .

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے غیر ضروری طور پر بار بار چھوا .
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس حرکت پر جب ساتھی اداکار کو ڈانٹا تو انہوں نے پروڈیوسر سے شکایت کردی کہ میں نے انہیں گالی دی ہے . اس واقعے کے بعد میں محتاط ہوگئی اور پروڈیوسرز اور اداکاروں سے دور رہنا شروع کردیا .
ممیا شاجفر کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے اس بات کا طعنہ دیتے رہتے ہیں کہ مجھے کام اس لیے ملتا ہے کیونکہ میں مختصر کپڑے پہنتی ہوں . مجھے اپنے انسٹا گرام پر ہر طرح کی تصاویر اور ویڈیوز نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا .
اداکارہ ممیا شاجفر نے کہا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے . نام طویل ہونے کے باعث شوبز میں آنے کے بعد اسے ممیا شاجفر کردیا . اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ہی 25 سال کی عمر میں اپنے کلاس فیلو سے شادی کر لی تھی . میری شادی صرف 10 دن کے اندر ہوگئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں