مریم نواز کا اداکارہ زینب جمیل پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر زینب جیمل پر قاتلانہ حملے سے متعلق اپنا بیان جاری کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ’میں نے ڈی آئی جی آپریشن کو بغیر کسی تاخیر کے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’زینب کی الحمداللّٰہ قاتلانہ حملے میں جان بچ گئی ہے۔‘
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’خواتین کے خلاف جرائم سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا رہا ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابقہ اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر دو افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس میں سابقہ اداکارہ کو 6 گولیاں لگی تھیں۔