لوک سبھا کے انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل,مودی کا اپنی جیت کا دعویٰ


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کے انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ مکمل ہوتے ہی اپنی فتح کا دعویٰ کردیا۔
ایگزٹ پول کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے حکمران اتحاد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔ اپنی ٹویٹ میں نریندر مودی کا کہناتھاکہ بہت اعتماد سے کہہ سکتاہوں کہ بھارت کی عوام نے ریکارڈ تعداد میں حکمران اتحاد کو دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔موقع پرست اپوزیشن اتحاد ووٹروں سے جُڑنے میں ناکام رہا، اپوزیشن اتحاد ذات پرست، فرقہ پرست اور بدعنوان ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔