بھارت میں شدید گرمی، ہیٹ سٹروک سے 74 افراد ہلاک
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے74افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دلی، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یوپی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، ہیٹ سٹروک سےہلاک ہونےوالوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہےجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔