اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل کی اشتہاری ملزمہ کھاریاں سے گرفتارکرلی گئی
کھاریاں(قدرت روزنامہ)اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی 18 سالہ لڑکی کی والدہ اور حکومت کو مطلوب اشتہاری ملزمہ کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نازیہ شاہین قتل کے مقدمے میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب اشتہاری تھیں اور انہیں گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ کو ٹاسک سونپا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ گوجرانولہ ریجن پولیس نے اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی اور پولیس ٹیم نے ملزمہ کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا۔