مسیحی خاتون کی بریگیڈیئر رینک پرترقی ،وزیر اعظم کی خصوصی مبارکباد
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈئیر ہیں، جنہیں مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔
وزیرِاعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔