لاہور میں بارش کی پیشگوئی،مزید کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ جانیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نےرات اور صبح کے وقت میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین، اور بہاولنگر میں آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ ان علاقوں میں موسم کی اس تبدیلی سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔