ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگاری کیوجہ سے شدید مایوس و زہنی دباؤ کے شکار ہیں ،بی وی ڈی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز پچھلے 5 برس سے ایک بھی اسامی نہیں دی گئ جس کیوجہ سے ڈاکٹرز کے تعداد 1600 سے تجاوز کر گئ ہے اور اسی طرح ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے سنکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہورہےہیں جس سے مزید بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے ڈاکٹرز کی اس بڑھتی ہوئ تعداد نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز شدید مایوسی و زہنی دباؤ کے شکار ہیں ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجمان نے حکومت بلوچستان خاص کار وزیر اعلی سرفراز وزیر لائیوسٹاک بخت کاکڑ و وزیرخزانہ سے درخواست کی ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویز کردہ 670 اسامیوں کی فوری طور پر منظوری دے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو . .

متعلقہ خبریں