بلوچستان

گوادر، مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار


گوادر(قدرت روزنامہ)پنوان چیک پوسٹ پر مختلف مسافر کوچزسے 12 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں