پنجگور اور مکران کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی بحال


پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل گرڈ سے پنجگور مکران کو بجلی کی سپلائی بحال۔ آج دن 12 بجے کے بعد ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی، شدید گرمی میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ مکران کے تینوں اضلاع گوادر، تربت اور پنجگور کو ایران سے بجلی مل رہی ہے، پنجگور اور مکران کو گزشتہ سال نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا تھا، آج ایران سے بجلی کے نظام میں تعطل کے بعد نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے، علاقے کے لوگوں نے اپیل کی ہے کہ مکران کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے، ایرانی بجلی آئے روز مختلف فالٹ کے بہانے بند ہوجاتی ہے۔