چمن دھرنا اور بارڈر بندش، مختلف نجی بینکوں کا اپنی برانچز بند کرنے پر غور
چمن(قدرت روزنامہ)چمن شہر میں گزشتہ 3 ہفتوں سے مسلسل نجی بینک بند ہونے کے بعد مختلف نجی بینکوں کی جانب سے چمن میں برانچ بند کرنے پر غور۔ تین ہفتوں سے زائد عرصے سے دھرنا، پہیہ جام ہڑتال، مرکزی شاہراہ کی بندش، تمام بینک، پاسپورٹ آفس بطور احتجاج بند ہیں۔ چمن پاک افغان بارڈر ہر قسم کی تجارت اور مقامی لوگوں کی آمد و رفت کیلئے بھی بند ہے۔ اب تک مظاہرین کا مسئلہ حل نہ ہوا۔ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔