پارٹی کا وژن ترقی وخوشحالی اور پڑھا لکھا بلوچستان ہے، بی این پی عوامی
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری، ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی، تحصیل آرگنائزر حافظ صادق زہری ودیگر ضلعی وتحصیل آرگنائزنگ کمیٹی ممبران نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہی کہ بی این پی عوامی بلوچ قوم کی خدمتگار جماعت ہے، پارٹی ایوان بالا کے اندر اور باہر قومی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، پارٹی کا وژن ترقی وخوشحالی پڑھا لکھا بلوچستان ہے، بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے ہمیشہ بلوچ قومی حقوق کیلئے اپنے سیاسی، قومی، فکری وجمہوری جدوجہد کی ہے، جب برسراقتدار تھے تو ہزاروں نوجوانوں کو مفت 17/18 گریڈ تک پوسیٹیں دی، بی این پی عوامی کا دامن صاف وشفاف اور آئینہ دار ہے آج بد قسمتی سے بی این پی عوامی کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے اور نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ بی این پی عوامی کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری نے اپنی 35 سالہ سیاسی جدوجہد اور 25 سالہ سیاسی اقتدار میں مختلف محکموں میں نوجوانوں کو روزگار اور سوراب سمیت بلوچستان کے کئی اضلاح میں عوامی بہبود کیلئے ترقیاتی کام اور روزگار کی فراہمی سرانجام دی ہے جسکی ماضی اور حال میں مثال نہیں ملتی۔ بی این پی عوامی کے قائد کے دور اقتدارمیں محکمہ صحت، زراعت، بلدیات، لیویز، پولیس، ایجوکیشن، پوسٹل سروسز، فوڈ سیکورٹی ریسرچ جیسے محکموں میں ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں دیکر اپنے فرزند بلوچستان ہونے کا واضح ثبوت دیا ہے۔ بی این پی عوامی کے قائدین کردارکے غازی رہے ہیں، بی این پی عوامی آج عوامی جذبات سے سرشار جماعت ہے، آنے والے وقت بھی بی این پی عوامی کا ہی ہوگا۔ انہوں نے آخرمیں کہا کہ بی این پی عوامی محسنوں کی جاعت ہے بلوچ قوم کی امیدوں کی آخری کرن بھی بی این پی عوامی ہی ہونگے۔