صحبت پور میں طوفانی ہواﺅں سے بجلی کے 4 ٹاور گر گئے، فراہمی معطل
نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صحبت پور میں بجلی ٹاور طوفانی ہواﺅں کے باعث گر گئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق صحبت پور میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے چار ٹاور سندھ کے علاقے میں گر گئے، ضلع صحبت پور کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، صحبت پور کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔ گرے ہوئے ٹاورز کی تنصیب کا کام کل شروع کیا جائے گا۔