گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے ریاست کے خلاف عوام کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء


ریاست کے خلاف جھوٹے اورمنفی پروپگینڈہ کرکے گوادر کے عوام کو بدزن کیا جارہا ہے، وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے ریاست کے خلاف عوام کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء نے کہاکہ ریاست کے خلاف جھوٹے اورمنفی پروپگینڈہ کرکے گوادر کے عوام کو بدزن کیا جارہا ہے۔
گوادر کے حوالے سے جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے وہاں کے عوام کے منشاء اور مفاد میں کئے جائیں گے۔ گوادر پر سب سے پہلے گوادر کے لوگوں کی ہی حق ہے۔ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے نہ ہی کوئی اجلاس یہ محض ایک پروپگینڈا ہے۔
کوئٹہ:گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی جارہی ہے۔ ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے۔ دشمن قوتوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ،اس لئے تو وایلا اور شور مچایا جارہا ہے۔