راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محلہ اکال گڑھ میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں کو مالک مکان نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شور مچانے پر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ گنج منڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور چار بچوں کی ماں ہے، مالک مکان شفاقت علی نے مکان دکھانے کے بہانے دوسری منزل پر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شور مچانے پر ملزم نے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مدعیہ کا میڈیکل پراسس کیا جارہا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔