سینار اسپتال میں کینسر کے 14 سو مریض ادویات سے محروم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کینسر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مہینے سے سینار ہسپتال میں کینسر کے 1400 مریض ادویات سے محروم ہیں۔ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ سے تمام مریضوں کا علاج سینار ہسپتال میں جاری تھا۔ سینار ہسپتال کے اسٹاف کے لاپرواہی کی وجہ سے کینسر کے مریض کافی مشکلات سے دوچار ہیں۔ سوسائٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ مریضوں کے ساتھ دشمنی ہے، کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔