ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا دکی سے کوئلے کی ترسیل بند کرنیکا اعلان


دکی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا کل سے دکی سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا اعلان۔ اس حوالے سے ٹرک یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنجاوی کے علاقے بغاو میں 8 ٹرکوں کو نذراتش کرنے کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔ قتل اور زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔ معاوضے کی ادائیگی تک کوئلے کی سپلائی بند رہے گی۔ مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو چاروں صوبوں میں احتجاج کیا جائے گا۔