بارکھان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مواصلاتی کمپنی کا ٹاور تباہ کردیا
بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان کے علاقے عیشانی زکرانی میں مسلح افراد کا یوفون ٹاور پر فائرنگ سے ٹاور تباہ ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے عیشانی زکرانی کے علاقہ جاندار میں گزشتہ رات مسلح افراد کی جانب سے یوفون ٹاور پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے ٹاور میں اگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹاور مکمل طور پر تباہ ہو گیا کیو آر ایف بارکھان بی ڈی کی ٹیم کوہلو سے موقع پر پہنچ کر تباہ شدہ ٹاور کو چیک کیا جو مکمل تباہ کر دیا گیا تھا ۔