کوئٹہ میں سیکڑوں عمارتوں کی تعمیر میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میں 1150 سے زائد عمارتوں کی تعمیر میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر عمارتوں کا جائزہ لیا گیا۔ 1150 سے زائد عمارتوں میں نقشہ جات، فائر ایگزٹ سمیت دیگر کئی اہم معاملات میں سنگین بے قاعدگیاں کی گئیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں تعمیر کی گئی کثیر منزلہ عمارتیں انتہائی خطرناک قرار۔ عمارتوں میں بڑے بڑے پلازے، میرج ہال شامل۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے چیف آرکیٹیکٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تعینات افراد کی دوڑیں لگ گئیں۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کیخلاف بھی پس پردہ مہم چلائے جانے کا انکشاف۔