کوئٹہ سٹی نالے میں آپریشن، 11 منشیات فروش، سیکڑوں افراد زیر حراست
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کی ہدایت پر سٹی نالہ میں منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کا آپریشن۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کی ہدایات پر کوئٹہ پولیس کے تمام تھانوں کی نفری طلب کرکے سٹی نالہ میں آپریشن کیا گیاجس11 منشیات فروش ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے منشیات فروش کی کارروائی کے دوران فائرنگ میں استعمال ہونے والا 1 ہتھیار برآمد۔ تقریباً 200 منشیات کے عادی افراد کو پولیس نے تحویل میں لے کر سول لائنز تھانے منتقل کوئٹہ کردیا ہے جن کو منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم مراکز کے حوالے کیا جارہا ہے۔